سیٹلائٹ ٹاؤن میں نصب واٹر ٹینکی کے باہر سڑک سے قبرستان کے گیٹ تک ٹف ٹائل بچھا دی جائے گی صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی
ٹف ٹائل کی تنصیب سے سیٹلائٹ ٹاؤن کے باشندگان کو اپنے پیاروں کی میتیں قبرستان لیجانے اور فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کے لئے آنے جانے میں آسانی ہوگی
اس منصوبہ پر عمل درآمد کے لئے اپنے بھتیجے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری صاحبزادہ محمد گزین عباسی کو ہدایت جاری کر دی ہے- مدیر احسان احمد سحر سے ٹیلیفونک گفتگو
احمد پور شرقیہ ( سٹاف رپورٹر ) نواب آف بہاولپور کے پوتے صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں نصب واٹر ٹینکی کے باہر سڑک سے اندر قبرستان کے گیٹ تک ٹف ٹائل بچھا دی جائیگی تاکہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور اسکے قُرب و جوارکے رہائشی باشندگان کو اپنے پیاروں کی میتیں قبرستان میں تدفین کے لئے لیجانے اور فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کے لئے آمد و رفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے – اس امر کی یقین دھانی اُنہوں نے مدیر احسان احمد سحر سے ٹیلیفونک گفتگو میں کرائی جنہوں اس اہم مسئلے جانب اُنکی توجہ مبذول کرائی تھی – صاحبزادہ محمد عمر داؤد عباسی نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں اپنے بھتیجے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے محنت و ہیومن ریسورسز صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی ہدایت جاری کر دیں گے ـ