Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی ایم این اے اور میں ایم پی اے کی نشت پر آزاد پینل بنا کر الیکشن لڑیں گے : صاحبزادہ گزین عباسی

Sahibzada Ghazin Abbasi statement regarding election participation
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی نے کہا ہے کہ و ہ آئندہ الیکشن حلقہ پی پی 249سے آزاد  حیثیت سے لڑیں گے۔ او ر ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کرکے شہر کی ترقی کا سفر پھر شروع کریں گے۔  پیسٹی سائیڈ اینڈ فرٹیلائزر  ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر حاجی عبدالعزیز قریشی ، ملک عدنان ، چوہدری افضل، جاوید افضل ، سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پرنس بہا ول خان عباسی ایم این اے اور میں ایم پی اے کی نشت پر آزاد   پینل بنا کر الیکشن لڑیں گے ۔ اور مخالفین کو شکست دیں گے ۔ انہوں نے کہا عباسی خاندان نے ہمیشہ علاقہ کی ترقی کے  لئے کام کیا ہے ۔ اور آئندہ بھی ترقی کا یہ مشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا ہمار ے مخالفین کے پاس عوام کی ترقی کا کوئی پروگرام نہیں ہے اور وہ صرف عوام کو سبز باغ دکھانے میں مصروف ہیں۔ مگر عوام اُن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ اس مو قع پر ممتاز احمد خان، سعید احمد آرائیں، حاجی محمد حنیف بھی موجود تھے۔