Advertisements

صاحبزادہ گزین عباسی ان ایکشن،مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی روڈ کی ناقص سولنگ اکھاڑ کر دوبارہ نئی بچھانے کو یقینی بنایا

Umar Abbasi and Gazain Abbasi
Advertisements

مقامی سیاسی رہنما سلیم خان نیازی کی شکایت پر صاحبزادہ محمد عمر عباسی نے اپنے بھتیجے صاحبزادہ گزین عباسی کو اُنکی ترقیاتی اسکیم میں اس گھپلے کانوٹس لینے کیلئے کہا تھا


صاحبزادہ گزین عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جنہوں نے ٹھیکیدار کو سولنگ اکھاڑ کر اسے معیاری میٹریل کے ساتھ بچھانے کا حکم جاری کیا

Advertisements


احمد پور شرقیہ(سٹاف رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی ایم پی اے کی ہدایت پر اسسٹنٹ  کمشنر احمد پور شرقیہ محمد نوید حیدر نے مارکیٹ کمیٹی دفتر غلہ منڈی روڈ کے سڑک کے دونوں اطراف لگائی جانی والی سولنگ میں  پرانی اینٹوں کا ٹوٹا لگانے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کو اسے اکھاڑ کر نئی سولنگ سڑک بچھانے کا حکم جاری کر دیا جس کی نگرانی صوبائی پارلیمانی سیکریٹری کے پرسنل اسسٹنٹ محمد صدیق خان کر رہے ہیں –

تفصیلات کے مطابق مقامی معروف سماجی و سیاسی رہنما محمد سلیم خان نیازی نے غلہ منڈی میں ٹھیکیدار کی مبینہ بے قاعدگیوں اور بےضابطگیوں سے صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی کو مطلع کیا تھا جنہوں نے فی الفور  اپنے بھتیجے صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی توجہ منظور کرائی ،صوبائی پارلیمانی سیکریٹری نے اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات جاری کیں-  ادھر رکن صوبائی اسمبلی کی نگران ٹیم کے سرگرم قائد محمد سلیم خان نیازی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر بھر میں صاحبزادہ محمد گزین عباسی کے جاری ترقیاتی اسکیموں پر نظر رکھیں اور ناقص میٹریل کے استعمال کے بارے میں فوراً اطلاع دیں تاکہ عوامی سرمایہ سے معیاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے