پورے حلقہ کا ایم پی اے ہوں, حلقہ کی عوام کی خوشی اور غمی میں شریک ہونا اولین فرض سمجھتا ہوں صاحبزادہ گزین عباسی
ممبر صوبائی اسمبلی نے سابق کونسلر محمد امجد غوری کے ہمراہ امیر عالم کالونی کے رہائشیوں سے تعزیت کی محمد اشفاق سلفی اور اہل محلہ موجود تھے
احمدپور شرقیہ (نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گزین خان عباسی کی امیر عالم کالونی آمد، ایم پی اے شہزادہ گزین خان عباسی نے سابق کونسلر محمد امجد غوری کے ہمراہ امیر عالم کالونی کے رہائشیوں ،محمد اشرف مغل ،محمدارشد مغل کے والد غلام مصطفی مغل مرحوم ،ملک محمدیونس ،ملک محمد یوسف کی بہو،باسط خان کی والدہ مرحومہ ، شیخ وقاص کی بھابھی ،شیخ محمد نوید کی اہلیہ،ڈاکٹر محمد ریاض کی والدہ اور محمد رفیق مغل کے بھائی ،مقامی صحافی بشیر احمد مغل کے ماموں زاد بھائی محمدشفیق مغل مرحوم کی تعزیت کی ان کے بلند دراجات بخشش کی دعا ئیں کی،اس دوران ایم پی اے صاحبزادہ گزین خان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صر ف ایک برادری یا کسی ایک جماعت کا ایم پی اے نہیں بلکہ پورے حلقہ کا ایم پی اے منتخب ہوا ہوں اس لیے حلقہ کی عوام کی خوشی اور غمی میں شریک ہونا اولین فرض سمجھتا ہوں اور عوام کے مسائل گھر گھر جا کر سن کر ان کو حل کروانا میری ذمہ داری میں شامل ہیں حلقہ کی عوام کے لیے میر ے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اس موقع پر ناظم اعلیٰ مرکزی جمیعت اہلحدیث ضلع بہاولپور محمد اشفاق سلفی ، محمد حسین غوری ،چوہدری محمد قیوم ،محمد رمضان مغل ،عبدالرحمن مغل،محمد امین ،عبدالغفار مغل ، چوہدری مظہر شہزاد ، محمد امتیاز کوریجہ ،آصف احمد ،شعیب علی غوری،حاجی صدیق خان ،غلام محمد GM کے علاوہ مغل برادری کی کثیر تعداد اور اہل محلہ موجود تھے