صاحبزادہ گزین عباسی نے پکی پُل سے چوک محراب والا تا بستی ماشکیاں تک میٹل سڑک کی تعمیر کا افتتاح کردیا
میری تحریک پر صوبائی حکومت نے اس سڑک کی تعمیر کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے جس سے اٹھائیس فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی نے پکی پُل سے چوک محراب والا تا بستی ماشکیاں تک میٹل سڑک کی تعمیر کا افتتاح کردیا۔ تفصیل کے مطابق کے ایل پی روڈ پکی پُل سے چوک محراب والا، السعودیہ پمپ اور بستی ماشکیاں تک سڑک کا شمار علاقہ کی مصروف ترین سڑکوں میں ہوتا ہے جو کہ گزشتہ کئی سال سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار تھی اور اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔
ایم پی اے میاں گزین عباسی نے گزشتہ روز ایک شاندار تقریب میں اس سڑک کی تعمیر کا افتتاح کردیا۔ اس مو قع پر انہوں نے کہ حلقہ کے عوام نے مسائل بتدریج حل کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا میری تحریک پر صوبائی حکومت نے اس سڑک کی تعمیر کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے۔ جس سے اٹھائیس فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اور مقرر ہ وقت میں اس کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔ اس مو قع پر محمد سلیم خان نیازی، محمد اجمل تھہیم، محمد اسلم تھہیم، چوہدری محمد افضل، کے علاو ہ علاقہ کے سینکڑوں افراد نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس مو قع پر اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرانے پر علاقہ مکینوں نے ایم پی اے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن پر پھول نچھاور کئے۔

