Contact Us

 سفیران امن کے قافلہ کی محرم الحرام کے سلسلہ میں بنگلہ بخاری پر منعقدہ امن کانفرنس میں شرکت

Safeeran-e-Aman carvan holds meeting at Bungalow Bukhari Uchshahrif

محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے پر تمام مکاتب فکر کے علماء کا اتفاق۔منتظمین جلوس اور لائسنسداران نے ھر طرح کے تعاون کا یقین دلایا

محرم الحرام کا مہینہ ھمیں امن و امان، بھائی چارے اور باہمی اتفاق و اتحاد کا پیغام دیتا ھے۔مخدوم سید زمرد حسین بخاری شہدائے کربلا کی قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔مخدومزادہ سید حسن زمرد حسین بخاری


 اوچ شریف (کرائم رپورٹر) سفیران امن کے قافلہ کی محرم الحرام کے سلسلہ میں بنگلہ بخاری پر منعقدہ امن کانفرنس میں شرکت:محرم الحرام میں امن و امان اور بھائی چارے کا پیغام لے کر سفیران امن کا قافلہ بنگلہ بخاری پہنچ گیا۔بنگلہ بخاری پر سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے قافلے کا استقبال کیا۔ولی عہد دربار حضرت جلال الدین سرخ پوش بخاری رح مخدومزادہ سید حسن زمرد حسین بخاری بھی ھمراہ تھے۔قافلے میں تمام مکاتب فکر کے علماء لائسنسداران اور منتظمین جلوس میں شریک ھیں۔قافلے کی قیادت صدر مرکزی انجمن تاجران بہاولپور حافظ محمد خرم کر رھے ھیں۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنے پر تمام مکاتب فکر کے علماء کا اتفاق۔منتظمین جلوس اور لائسنسداران نے ھر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔محرم الحرام کا مہینہ ھمیں امن و امان، بھائی چارے اور باہمی اتفاق و اتحاد کا پیغام دیتا ھے۔مخدوم سید زمرد حسین بخاری شہدائے کربلا کی قربانیاں تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔مخدومزادہ سید حسن زمرد حسین بخاری اجلاس کے اختتام پر محرم الحرام میں امن و امان اور ملکی سلامتی کے لیے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے خصوصی دعا فرمائی۔

مزید پڑھیں