سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت کا سفاری ٹرین کا منصوبہ

safari train project

بہاول پور 15/دسمبر: بہاول پور میں سیاحت کے فروغ اور ایک اچھی تفریح کی فراہمی کے لیے حکومت کا سفاری ٹرین کا منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر فاروق قمر، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سمیرا ربانی، اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد حسین، ڈی ایف او لال سوہانرا، انچارج ٹی ڈی سی پی اور اسٹیشن ماسٹر پاکستان ریلوے بہاول پور موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن سے بہاول پور ریلوے اسٹیشن براستہ بغداد الجدید ریلوے سٹیشن سے ریلوے ٹریک لال سوہانرا تک سفاری ٹرین چلانے کے لیے فزیبلٹی رپورٹ جلد تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سفاری ٹرین منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید پڑھیں