Advertisements

انفارمیشن گروپ کے اکیسویں گریڈ کے آفیسر سعید احمد شیخ ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سربراہ مقرر

Saeed Ahmed Sheikh Executive Director Communications Digital Department
Advertisements

سعید احمد شیخ اس سے پہلے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی تعینات تھے تاہم وہ پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ڈائریکٹر جنرل کی اضافی ذمہ داری بھی ادا کررہے تھے


اسلام آباد:  انفارمیشن گروپ کے اکیسویں گریڈ کے آفیسر سعید احمد شیخ ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی سی ڈی) کے پہلے سربراہ مقرر, سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات اور بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے گریڈ اکیس میں ترقی پانے والے سعید احمد شیخ کو حال ہی میں قائم ہونے والے نئے ادارے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی سی ڈی) کا پہلا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ ادارہ ڈیجیٹل دنیا میں پاکستان کے بیانیہ کے فروغ ، ڈیجیٹل ڈومین میں قومی مفاد کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز استعمال کرنے والی پاکستانی نوجوان نسل میں پاکستانیت کو اُجاگر کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے ۔ سعید احمد شیخ کو اس ادارے کا پہلا سربراہ ( ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ) تعینات کیا گیا ہے ۔

Advertisements

 سعید احمد شیخ اس سے پہلے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی تعینات تھے تاہم وہ پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیو پاکستان) کے ڈائریکٹر جنرل کی اضافی ذمہ داری بھی ادا کررہے تھے ۔  سعید احمد شیخ اپنے ستائیس سال کیرئیر میں کئی اہم عہدوں ، جن میں  ڈائریکٹر جنرل (لیگل) وزارت اطلاعات و نشریات ، ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ ، ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، چیئرمین نیشنل پریس ٹرسٹ ، جنرل منیجر پیمرا ، ڈپٹی سیکریٹری (پریس) وزیر اعظم سیکریٹریٹ وغیرہ شامل ہیں ، پر کام کرچکے ہیں ۔

 سعید احمد شیخ سول سروس کے پچیسویں کامن کے افسر ہیں ۔ اُن کا تعلق لودہراں کے نواحی گاؤں مجلدی والہ سے ہے ۔ وہ شیخ محمد عبداللہ (مرحوم) کے فرزند اور حال تعینات ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد شیخ کے بڑے بھائی ہیں ۔ سعید احمد شیخ ایک صاحب طرز لکھاری اور کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں ۔ ان کی اہم تصانیف میں “پارت” (افسانوی مجموعہ) ، “استاد دلیندے” ، “ جہان فرید” ، “ مرشد من” اور “فرید دروازہ” ( فریدیات)  شامل ہیں ۔ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی “خواجہ فرید چئیر” کے رُکن بھی ہیں ۔