الحاج سعید احمد سلیمی کے اکلوتے صاحبزادے محمد حمزہ سعید سلیمی کی اہلیہ نے خوبصورت بیٹے کو جنم دیا
الحاج سعید احمد سلیمی کے پوتے کا نام محمد حسین رکھا گیا ہے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی مبارکباد
احمدپورشرقیہ (سٹاف رپورٹر) شہر کی مشہور کاروباری شخصیت الحاج سعید احمد سلیمی داد ا بن گئے۔ اُن کے اکلوتے صاحبزادے محمد حمزہ سعید سلیمی کی اہلیہ محترمہ نے خوبصورت بیٹے کو جنم دیا ہے۔ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ الحاج سعید احمد سلیمی نے اپنے پوتے کا نام محمد حسین رکھا ہے۔ احمدپورشرقیہ کی سماجی،سیاسی،صحافتی کاروباری شخصیات اور عزیز و اقارب سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے الحاج سعید احمد سلیمی کو دادا اور محمد حمزہ سلیمی کو باپ بننے پر مبارکباد دی ہے اور نومولود محمد حسین کی طویل صحت مندانہ زندگی کی دعا کی ہے۔ ادھر الحاج سعید احمد سلیمی نے دادا بننے کی خوشی میں دوست احباب اور عزیز و اقارب کو لذیذ لڈو کے ڈبے بھجوائے ہیں۔