Advertisements

شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور میں منعقدہ 11ویں آل پاکستان سہ لسانی تقریری مقابلے

Sadiq Public School Bahawapur winner girl students
Advertisements

صادق پبلک سکول کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹرافی جیت لی 24 ٹیموں اور 51 مقررین میں سے زیادہ تر کا تعلق یونیورسٹیوں اور کالجوں سے تھا

صادق پبلک سکول گرلز سیکشن کی مقرر طالبات  رحمت  فاروقی اور زِروہ فاطمہ نےتقریری مقابلے میں پہلی اور  تیسری پوزیشن حاصل کی

Advertisements


بہاولپور( پریس ریلیز ) صادق پبلک سکول گرلز سیکشن کی مقرر طالبات  رحمت  فاروقی اور زِروہ فاطمہ نے شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج  لاہور میں منعقدہ  11ویں آل پاکستان  سہ لسانی تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔ انگریزی تقریری مقابلے میں زِروہ فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اردو تقریری  مقابلے میں رحمت فاروقی نے  تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر صادق پبلک سکول کی ٹیم  نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹرافی جیت لی۔ 24 ٹیموں اور 51 مقررین میں سے زیادہ تر کا تعلق یونیورسٹیوں  اور کالجوں سے تھا ۔ اس طرح یہ اعزاز حاصل کر کے طالبات نے صادق پبلک سکول کا نام روشن کیا۔