شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور میں منعقدہ 10ویں آل پاکستان ذو لسانی تقریری مقابلے میں صادق پبلک سکول ٹیم کی پہلی پوزیشن

Advertisements
اردو تقریری مقابلے میں رحمت فاروقی نے پہلی جبکہ انگریزی تقریری مقابلے میں علیزہ علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی
بہاولپور( پریس ریلیز ) صادق پبلک سکول گرلز برانچ کی مقرر طالبات کی ایک ٹیم جس میں رحمت فاروقی اور علیزہ علی شامل ہیں،نے شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور میں منعقدہ 10ویں آل پاکستان ذو لسانی تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔ اس ٹیم کی قیادت محترمہ سیما داؤد نے کی۔ اردو تقریری مقابلے میں رحمت فاروقی نے پہلی جبکہ انگریزی تقریری مقابلے میں علیزہ علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر صادق پبلک سکول کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ٹرافی جیت لی۔ 24 ٹیموں میں سے زیادہ تر کا تعلق یونیورسٹیوں اور کالجوں سے تھا ۔ اس طرح یہ اعزاز حاصل کر کے طالبات نے صادق پبلک سکول کا نام روشن کیا۔
Advertisements