صادق پبلک سکول کی ٹیم نے پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ مری میں کل پاکستان بین الکلیاتی ذولسانی تقریری مقابلہ جیت کر ٹیم ٹرافی حاصل کی
صادق پبلک سکول میں غیرنصابی سرگرمیوں کے حوالے سے انٹر ہاؤس انگریری تقریری مقابلہ (پریپ) اور مقابلہ حسنِ قرأت 2026 تقریبات منعقد ہوئیں
بہاول پور : صادق پبلک سکول بہاول پور کی ٹیم نے پی اے ایف کالج لوئر ٹوپہ مری میں ہونے والے کل پاکستان بین الکلیاتی ذولسانی تقریری مقابلہ جیت کر ٹیم ٹرافی حاصل کی ۔ مزید براں اردو تقریری مقابلے میں حسین سلیمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح انگریزی تقریری مقابلے میں بھی صادق پبلک سکول کے طالب علم سید علی زین العابدین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ صادق پبلک سکول بہاول پور میں غیرنصابی سرگرمیوں کے حوالے سے درج ذیل تقریبات منعقد ہوئیں جن میں انٹر ہاؤس انگریری تقریری مقابلہ (پریپ) اور مقابلہ حسنِ قرأت 2026 شامل ہیں۔ تفصیل درج ذیل ہے: پریپ سکول کے طلبہ و طالبات کے درمیان سالانہ انٹر ہاؤس انگریزی تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ اس تقریب کی صدارت عمر فرید عباسی نے کی جب کہ نظامت کے فرائص ایمان علی نے انجام دیئے۔

منصفین کے فیصلے کے مطابق سنجیدہ تقاریر میں زینب ہاؤس کی فاطمہ رئیس قریشی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ شہباز ہاؤس کے عبدالمعز اور عائشہ ہاؤس کی فائقہ عمر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فرید ہاؤس کے محمد عبداللہ خورشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ عالمگیر ہاؤس نارتھ کے عبدالسلام کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔ جبکہ مزاحیہ تقاریر میں پہلی پوزیشن عائشہ ہاؤس کی راحیم سلیمی نے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن شہباز ہاؤس کے فضل نواز نے جبکہ تیسری پوزیشن عالمگیر ہاؤس ساؤتھ کے شاہزیب نے حاصل کی۔ فرید ہاؤس کے محمد حسان اعظم کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔ اقامتی درجہ بندی میں عائشہ ہاؤس نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شہباز ہاؤس نے دوسری جبکہ زینب ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مزید برآں سالانہ انٹر ہاؤس مقابلہ حسن قرأت 2026 منعقد ہوا۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق پریپ سکول کے طلبہ و طالبات میں پہلی پوزیشن کی حقدار عدن خان قرار پائیں۔ دوسری پوزیشن فاکہہ شہباز جبکہ تیسری پوزیشن محمد حذیفہ نے حاصل کی۔ اسی طرح سینئر طلبہ و طالبات میں پہلی پوزیشن عمرعبداللہ نے حاصل کی ۔ دوسری پوزیشن خدیجہ امین شیخ جبکہ تیسری پوزیشن حذیفہ عمر نے حاصل کی۔
صادق پبلک سکول کے پرنسپل بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) عبدالحفیظ (ستارہ امتیاز ملٹری) نے طلبہ و طالبات کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے میں اس کے طلبہ کی ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت بہت اہم ہوتی ہے۔ اس سے طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملتا ہے

