Advertisements

صادق پبلک سکول میں بزمِ ادب، گرینڈ اسمبلی اور کراس کنٹری دوڑسمیت مختلف تقریبات کا انعقاد

Sadiq Public School organizes various events
Advertisements

اقامتی درجہ بندی میں صلاح الدین ہاؤس نے پہلی،محمود ہاؤس نے دوسری جبکہ انور سکندر ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی

بہاول پور:17/جنوری صادق پبلک سکول بہاول پور میں بزمِ ادب، گرینڈ اسمبلی اور کراس کنٹری دوڑسمیت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بزمِ ادب کی تقریب میں پریپ، سینئر اور گرلز سیکشن کے طلبہ و طالبات نے اردونثر اور شاعری میں اپنی نگارشات پیش کیں جن حمد، نعت، نظم، شخصیہ، افسانہ، مضمون، طنزو مزاح، رپورٹ، تبصرہ اور تنقیدشامل ہیں۔ایمفی تھیٹر میں منعقد ہونے والی گرینڈ اسمبلی میں مختلف نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات،سندات اور تمغہ جات تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے ذولسانی تقریری مقابلوں، کھیلوں میں نمایاں کارکردگی، کہانی نویسی، کامن ویلتھ مضمون نویسی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سندات اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ میٹرک، انٹرمیڈیٹ (سال اول)، او لیول اور اے ایس لیول میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ مختلف ہاؤسز کے لیے 22 طلبہ و طالبات کو سال 2022-23 کے لیے پریفیکٹ مقرر کیا گیا۔ پریپ اور سینئر سکول کے طلبہ کے درمیان انٹر ہاؤس کراس کنٹری دوڑ کے مقابلوں میں پریپ سکول کے عالمگیر نارتھ ہاؤس کے عامر خان نے پہلی اورعبدالرحمٰن نے دوسری اور عالمگیر ساؤتھ کے معاذ بلوچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اقامتی درجہ بندی میں عالمگیر ساؤتھ نے پہلی،عالمگیر نارتھ نے دوسری جبکہ شہباز ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئر سکول کے طلبہ کے دوڑ کے مقابلے میں انور سکندر ہاؤس کے ثاقب عبداللہ نے پہلی،محمود ہاؤس کے یاور امجد نے دوسری اور ناصر خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اقامتی درجہ بندی میں صلاح الدین ہاؤس نے پہلی،محمود ہاؤس نے دوسری جبکہ انور سکندر ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے آخر میں پبلک امتحانات میں 100 فیصد نتائج پر اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

Advertisements