Advertisements

صادق پبلک سکول بہاول پور کے زیر اہتمام مختلف مقابلہ جات کا انعقاد

Sadiq Public School Bahawalpur
Advertisements

بزمِ ادب، مقابلہ حسن قرأت اوردیگر مقابلہ جات میں سینئراور جونیئر سکول کے طلبہ نے حصہ لیا, تمام تقاریب کے مہمانِ خصوصی مسٹر ڈیوڈ ڈاؤڈلز پرنسپل صادق پبلک سکول بہاول پور تھے

  بہاول پور:06/ فروری :صادق پبلک سکول بہاول پور کے زیر اہتمام مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جن میں بزمِ ادب (اردو)، مقابلہ حسنِ قرأت اور سینئر سکول کے طلباء و طالبات کے درمیان سالانہ انٹر ہاؤس انگریزی حسن ادائیگی   کے مقابلہ جات شامل ہیں۔ ان تمام تقاریب کے مہمانِ خصوصی مسٹر ڈیوڈ ڈاؤڈلز پرنسپل صادق پبلک سکول بہاول پور تھے۔

Advertisements

سالانہ مقابلہ حسن قرأت میں محمد حنظلہ نے پہلی، ابان محمود نے دوسری اور خدیجہ امین شیخ نے بالترتیب تیسری پوزیشن حاصل کی۔سالانہ انٹر ہاؤس انگریزی حسن  ادائیگی  کے مقابلہ میں جناح ہاؤس کے محمد عبداللہ وِرک اور فاطمہ ہاؤس کی زِروہ فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خدیجہ ہاؤس  کی سماویہ خالد نے دوسری  پوزیشن اور آمنہ ہاؤس کی جُمینہ فواد تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔اس مقابلہ میں حوصلہ افزائی کا انعام محمود ہاؤس کے عفیف قادر چیمہ کو دیا گیا۔اقامتی درجہ بندی میں فاطمہ ہاؤس اول انعام کا حقدار قرار پایاجبکہ جناح ہاؤس نے دوسری اور خدیجہ ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بزم ادب کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں پریپ، سینئر اور گرلز سیکشن کے طلبا و طالبات نے اپنی تخلیقی نگارشات پیش کیں۔