مباحثے میں انور سکندر ہاؤس کے محمد ابراہیم علی نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے “شیخ منظور الٰہی چیلنج کپ برائے بہترین مقرر” حاصل کیا
بہاول پور: صادق پبلک سکول بہاول پور میں ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے سینئر سیکشن کے طلبہ و طالبات کے درمیان سالانہ انٹر ہاؤس انگریزی تقریری مباحثہ منعقد ہوا۔ اس مباحثے کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد مصطفیٰ چودھری ہیڈ ماسٹر سنیئر تھے۔
انگریزی تقریری مباحثے میں منصفین کے فیصلے کے مطابق انور سکندر ہاؤس کے محمد ابراہیم علی نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے “شیخ منظور الٰہی چیلنج کپ برائے بہترین مقرر” حاصل کیا۔ اقبال ہاؤس کے سعد عبداللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمود ہاؤس کے عبداللہ بگٹی تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔حوصلہ افزائی کا انعام محمود ہاؤس کے عفیف قادر چیمہ کو دیا گیا۔اقامتی درجہ بندی میںمحمود ہاؤس پہلی پوزیشن حاصل کر کے “رمضان شاہ گردیزی چیلنج کپ” کا حقدار قرار پایا۔ انور سکندر ہاؤس نے دوسری جبکہ آمنہ ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس انعامی مباحثے کی منصف اعلیٰ پروفیسرابیہ انور تھیں جبکہ دیگر منصفین کے فرائض پروفیسر صائمہ ملک اور پروفیسر ثنا قاضی نے انجام دیے۔