Advertisements

صادق پبلک سکول بہاول پور میں مقابلہ اُردو تقاریر، مقابلہ حسنِ قرأت اور گرینڈ اسمبلی

Sadiq Public School Bahawalpur Hosts Urdu Speech Competition, Qirat Competition, and Grand Assembly
Advertisements

میٹرک، او لیول اور اے ایس لیول میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیے گئے

 بہاول پور : صادق پبلک سکول بہاول پور میں پریپ سکول کے طلبہ و طالبات کے درمیان سالانہ انٹر ہاؤس اردو تقریری مقابلہ2025-26ء ، مقابلہ حسنِ قرأت اور گرینڈاسمبلی منعقد ہوئے. انٹر ہاؤس اردو تقریری مقابلہ 2024-25ء میں منصفین کے فیصلے کے مطابق فیرل ہاؤس کی علشبہ مصطفےٰ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ ہاجرہ ہاؤس کی نِمرا باقر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ شہباز ہاؤس کے محمد عبداللہ فاروقی اور عائشہ ہاؤس کی مومنہ انیس نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔حوصلہ افزائی کا انعام زینب ہاؤس کی مریم عمیر کو دیا گیا۔اقامتی درجہ بندی میں زینب ہاؤس اول انعام کا حقدار قرار پایا۔فیرل ہاؤس نے دوسری جبکہ شہباز ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس تقریری مقابلہ میں عبداللہ عامر نے صدارت کے فرائض انجام دیے جب کہ مریم راشد تقریب کی سیکرٹری تھیں۔ اس تقریب کے منصف اعلیٰ پروفیسرقدرت اللہ شہزاد سابق صدر شعبہ اُردو صادق پبلک سکول تھے۔دیگر منصفین میں محترمہ عابدہ پروین شعبہ اردو اور محترمہ سُمیرا مسرت شعبہ اردو شامل ہیں۔

Advertisements

 پریپ سکول کے طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلہ حسن قرأت میں قاریہ زینب خورشید عباسی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسرے انعام کے حقدار قاری عیسیٰ عمار قرار پائے اور تیسرا انعام قاری مہد عبداللہ نے حاصل کیا۔ سینئر سکول کے طلبہ و طالبات کے درمیان منعقد ہونے والے حسنِ قرأت میں قاری محمد حنظلہ نے پہلی جبکہ قاری حذیفہ عمر اور قاری ابان محمود نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ منصفین کے فرائض پروفیسر حافظ محمد اکمل، پروفیسر عبدالقیوم چشتی اور ناعمہ صفدر عباسی نے انجام دیے۔ ایمفی تھیٹر میں منعقد ہونے والی گرینڈ اسمبلی میں مختلف نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات،سندات اور تمغہ جات تقسیم کیے گئے۔

اس پروقار تقریب میں ملک کے طول و عرض میں منعقد ہونے والے ذولسانی تقریری مقابلوں، سوئمنگ گالا، کہانی نویسی، کامن ویلتھ مضمون نویسی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سندات اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ میٹرک، او لیول اور اے ایس لیول میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ مختلف ہاؤسز کے لیے 21 طلبہ اور 12طالبات کو سال 2025-26 کے لیے پریفیکٹ مقرر کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں پبلک امتحانات میں 100٪ نتائج دینے والے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔