اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریجنل پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کا ضلع بہاولپور میں قائم کرائم سین یونٹ کا دورہ

Sadiq Ali Dogar visited the crime scene unit

بہاولپور ریجنل پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر  نے ضلع بہاولپور میں قائم کرائم سین یونٹ کا دورہ کیا،مدثرارشاد انچارج کرائم سین یونٹ بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔تفصیل کیمطابق آر پی او صادق علی ڈوگر نے وزٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرائم سین یونٹ بہاولپور میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا کولیکشن سنٹر بنانے کیلئے کوشاں جہاں ریجن بہاولپور کے اضلاع میں درج ہونے والے مقدمات کے نمونہ جاتکولیکشن سنٹر میں جمع کروائے جاسکیں گے۔اس حوالے سے کرائم سین یونٹ کے تعاون سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کا کولیکشن سنٹر بنانے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے جس کی منظوری بھی ہو چکی ہے اور بہت جلد ملتان کی طرز کا کولیکشن سنٹر ضلع بہاولپور میں بھی بنا لیا جائے گا۔ آر پی نے کہا کہ شواہد کواکٹھا کرنااور بروقت اس پر کام کرنا بہت ضروری ہے۔پہلے ریجن بہاولپور کی پولیس سیمپلز لیکر ملتان یا لاہور جاتی تھی جس میں وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ اچھے خاصے مالی اخراجات بھی ہو جاتے تھے اور پولیس کی ڈیوٹیز مزید بڑھ جاتی ہیں۔کولیکشن سنٹر کے قیام کے بعد سیمپلز جمع کروانے کیلئے ملتان یا لاہور نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شواہد کے بغیر نہ تو ملزمان تک پہنچا جا سکتا ہے اور نہ ہی شواہد کے بغیر عدالت میں جرم ثابت ہوتا ہے۔ معمولی اور غیر اہم نظر آنے والے شواہدبظاہر کوئی ویلیو نہیں رکھتے لیکن جب ان شواہد پر کام کیا جاتا ہے اور انہیں فرانزک لیباٹری بھیج کر رزلٹ لیا جاتا ہے تو بہت سے معاملات واضح ہو جاتے ہیں۔چنانچہ اب انویسٹی گیشن آفیسر ز شواہد لینے کے بعد انھیں با آسانی کرائم سین یونٹ بہاولپور میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے قائم کردہ کولیکشن سنٹر میں جمع کروا سکیں گے۔کرائم سین یونٹ کا کام بہت اہم ہے،اگر کرائم سین سے شواہد ضائع ہو جائیں، تو پھر انویسٹی گیشن آفیسر کو مقدمہ کی تفتیش میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں اور اس کا فائدہ ملزمان کو پہنچتا ہے۔بہاولپور میں کولیکشن سنٹر کے قیام سے تفتیشی افسران کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔آر پی او نے کرائم سین یونٹ کے افسران سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید پڑھیں