تھانہ صدر پولیس ان ایکشن ڈکیتی کے ملزمان ٹریس مسروقہ نیو ہنڈا موٹر سائیکل اور موبائل بھی برآمد

ایس ایچ او تھانہ صدر محمد افضل نواز اور سب انسپکٹر محمد حسین کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ڈکیتی کے ملزمان ٹریس کر لیے
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محمود اکبر نے ڈی ایس پی آفس میں میں منعقدہ تقریب میں برآمد شدہ موٹر سائیکل اور موبائل اصل مالک کے حوالےکیے
اوچ شریف+احمد پور شرقیہ (کرائم رپورٹر+ نامہ نگار )تھانہ صدر احمد پورشرقیہ پولیس ان ایکشن ایک کامیاب کارروائی کے دوران ڈکیتی کے ملزمان ٹریس مسروقہ نیو ہنڈا موٹر سائیکل اور موبائل بھی برآمد کر لیا ۔ ایس ایچ اوتھانہ صدراحمد پور شرقیہ محمد افضل نواز اور سب انسپکٹر محمد حسین نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں ڈکیتی کے ملزمان ٹریس کر لیے برآمد شدہ موٹر سائیکل اور موبائل کو اصل مالک کے حوالے کرنے کی باقاعدہ تقریب ڈی ایس پی آفس میں میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ محمود اکبر نے شرکت کی۔ انہوں نے موٹر سائیکل مالک کو چابی اور موبائل واپس کرتے ہوئے کہا کہ:”پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل جاری ہے۔ موٹر سائیکل مالک نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قیمتی سواری واپس ملنے پر خوش اور مطمئن ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کی اس فوری اور مؤثر کارروائی کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔