تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث طارقی گینگ کا سرغنہ گرفتار

Advertisements
ملزم طارق کے قبضہ سے چوری شدہ تین موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ملزم طارق پر جنوبی پنجاب کے متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) تھانہ صدر پولیس کی کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار ۔ قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر پولیس احمد پور شرقیہ نے چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث طارقی گینگ کے سربراہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے تین موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی۔ ملزم طارق پر جنوبی پنجاب کے متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔
Advertisements