Advertisements

کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے شوہر کا اہلیہ کی موت حادثہ قرار

Sadaf Naeem
Advertisements

پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے شوہر نے اپنی اہلیہ کی موت کو  حادثہ قرار دے دیا۔

متوفی صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم نےکوئی بھی کارروائی کرانے سے تحریری طور  پر انکار کردیا۔

Advertisements

پولیس کو دیےگئے تحریری بیان میں محمد نعیم کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران ڈیوائیڈر  پرکھڑی تھی، ڈیوائیڈر سے گرنے کے  باعث میری اہلیہ کنٹینر کے نیچے آکر  جاں بحق ہوگئی۔

محمد نعیم کا کہنا تھا کہ یہ ایک حادثہ ہے اس لیے میں کسی قسم کی کارروائی نہیں کرانا چاہتا

صدف نعیم کے شوہر کے تحریری بیان پر پولیس نے میت ورثا کے حوالےکردی۔