سبزی منڈی احمد پور شرقیہ:میں لاکھوں کا الیکٹرانک ریٹ بورڈ بند، عوام کو ریٹ کا علم نہیں ہو پاتا
الیکٹرانک بورڈ کو فوری بحال کیا جائے اور کاغذی پرچی کے نام پر 20 روپے وصولی بند کروائی جائے۔ شہریوں کا مطالبہ
احمد پور شرقیہ( سٹی رپورٹر) سبزی منڈی احمد پور شرقیہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے لگایا گیا لاکھوں روپے مالیت کا PAMRA الیکٹرانک ریٹ بورڈ عرصہ دراز سے بند پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق باضابطہ طور پر الیکٹرانک بورڈ چلانے کی بجائے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے 20 روپے فی ریڑھی والے سے لے کر کاغذ والی ریٹ لسٹ دی جاتی ہے اور اس سے منافع کمایا جا رہا ہے۔
الیکٹرانک بورڈ بند ہونے کی وجہ سے عوام کو سرکاری ریٹ کا علم نہیں ہو پاتا جس کا فائدہ اٹھا کر منڈی میں من مانے ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں۔ الیکٹرانک بورڈ کو فوری بحال کیا جائے اور کاغذی پرچی کے نام پر 20 روپے وصولی بند کروائی جائے۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ الیکٹرانک بورڈ کو فوری بحال کیا جائے اور کاغذی پرچی کے نام پر 20 روپے وصولی بند کروائی جائے

