گورنمنٹ صادق عبا س پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیر ہ نواب صاحب  کی کالج کونسل کے اہم اجلاس کا انعقاد

Degree College Council Meeting

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) گورنمنٹ صادق عبا س پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیر ہ نواب صاحب  کی کالج کونسل کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت پرنسپل کالج و چیئر مین کونسل پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ جامعی ، منعقد ہوا۔ جس میں وائس پرنسپل کالج و سیکرٹری کونسل شیخ ایوب عالم، ارکان پروفیسر یعقوب عباسی، جعفر کریم بھٹی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر میاں صدیق آثم ، لیکچر ار شہزاد احمد خان، منیر احمد، محمداجمل، محمدیاسر، اور نازش کائنات سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گزشتہ مالیاتی امو ر کی توثیق ، منظور ی اور متوقع آمدنی کی بنیاد پر متوقع اخراجات کی منظوری دی گئی۔ ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ٹیچرز ، کلیریکل سٹاف، اور درجہ چہارم ملازمین کی تنخواہ کی مد میں ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی۔ آئندہ سال کے لئے سیکورٹی گارڈ  رکھنے اور پارکنگ اسٹینڈ بنوانے ، طلباٰ کے بیٹھنے کے لئے بیچز بنوانے اور کمپیوٹر لیب کے لئے اے سی خریدنے او رنئی فوٹو اسٹیٹ مشین خریدنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں