آر وائی کے شوگر ملز رکن آباد جن پور کا کرشنگ سیزن جاری رکھنے کا اعلان
کرشنگ اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک گنا کھیتوں میں مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا زمینداروں کے مطالبے پر فیصلہ
جن پور (نامہ نگار) آر وائی کے شوگر ملز رکن آباد جن پور نے کسانوں کی سہولت کے پیش نظر کرشنگ سیزن جاری رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ جنوبی پنجاب کی بیشتر شوگر ملز کرشنگ سیزن ختم کر چکی ہیں جس کے باعث زمینداروں کا کافی کماد کھیتوں میں باقی رہ گیا تھا تفصیلات کے مطابق آر وائی کے شوگر ملز رکن آباد کی ہائیر منیجمنٹ سی ایف او منیر حسین چوہدری اور ایم ڈی مخدوم عمر شہریار نے زمینداروں کے مطالبے پر فیصلہ کیا ہے کہ کرشنگ اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک گنا کھیتوں میں مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا اس اقدام کو کسانوں کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے جس سے انہیں مالی نقصان سے بچانے میں مدد ملے گی
آر وائی کے شوگر ملز رکن آباد کے جی ایم کین ندیم حیدر چوہدری نے کسان رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملز انتظامیہ زمینداروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور گنے کی آخری چھڑی تک کرشنگ جاری رکھی جائے گی انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ صاف ستھرا اور معیاری گنا ملز تک پہنچایا جائے کسان رہنماؤں سردار حاجی عارف خان گبول سردار حاجی سلیم خان گبول حاجی مشتاق احمد سیال سردار حاجی امیر بخش خان دشتی سردار حاجی غلام حسن خان گوپانگ نے کرشنگ سیزن جاری رکھنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی ایف او منیر حسین چوہدری اور مخدوم عمر شہریار کی کسان دوست پالیسیوں سے زمینداروں کو مکمل ریلیف مل رہا ہے جبکہ جی ایم کین ندیم حیدر چوہدری نے ہمیشہ کسانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے امید ہے کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے

