رستم ڈسٹرکٹ بہاولپورمحمد آصف موچی پہلوان نے رستم ساہیوال محمد اویس پہلوان ٹائرانوالہ کو شکست دے کر شیر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Rustam Pakistan Muhammad Asif Phelwan

محمد آصف پہلوان کو شیر پاکستان کا ٹائیٹل جیتنےپر اس کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا جائے اور بہترین کارکردگی ایوارڈ سے نوازا جائے کمشنر و ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطالبہ


مبارک پور (نامہ نگار )رستم ڈسٹرکٹ بہاولپورمحمد آصف موچی پہلوان نے رستم ساہیوال محمد اویس پہلوان ٹائرانوالہ کو شکست دے کر شیر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جنوبی پنجاب ریاست بہاولپور کے پہلوان محمد آصف موچی کو شیر پاکستان کا ٹائیٹل جیتنےپر سابق ناظم یوسی مبارک پور وممبر ضلع کونسل بہاولپور حاجی رحیم بخش ایڈوکیٹ، سابق کونسلر جام فضل حسین، سابق صدر پریس کلب مبارک پور فراز حیدر خان  ڈاکٹر محمد اجمل بھٹی، مرکزی صدر انجمن تاجران ملک وحیدعباس مسن ،منور عزیز خان نے مبارکباد پیش کی محمد آصف پہلوان کے مبارک پور پہنچنے پر اہل علاقہ نے جوش و خروش سے استقبال کیا ۔  تفصیل کے مطابق سابق رستم پنجاب مٹر موچی پہلوان کا چھوٹا بھائی استاد نادر خان پٹھان کا شاگرد محمد آصف موچی پہلوان رستم ڈسٹرکٹ بہاولپور نے استادانوالہ خاندان  کھوکھر برادران کویت والوں کے تعاون سے  ہنجر پیر سرکار کے عرس مبارک کے موقعہ ہنجر وال لاھور میں شیر پاکستان دنگل کے ٹائیٹل مقابلہ رستم ساہیوال اویس پہلوان ٹائرانوالہ کوکاٹنے دار مقابلے کے بعد شکست دے کر شیر پاکستان کا ٹائیٹل جیت لیا، ٹائیٹل مقابلے کی کشتی 12منٹ تک جاری رہی ،  دنگل میں منصف کشتی کے فرائض حاجی محمد عمربٹ پہلوان گوجرانوالہ رستم پاک وہند اور یوسف پہلوان پسر ریاض عرف بلا پہلوان صابن والا گولڈ میڈلسٹ مرحوم لاھوریہ نے سرانجام دیئے۔   آصف موچی پہلوان نے اویس پہلوان کو شکست دے کر شیر پاکستان کا گرز اور بیلٹ انعام حاصل کیا۔ محمد آصف پہلوان کے اپنے گاؤں مبارک پور آمد پر اہل علاقہ نے بھرپور استقبال کیا پھولوں اور نوٹوں کے ہار پہنائے ڈھول کی تھاپ پر جھومر و بھنگڑے ڈالتے ہوئے پہلوان کو کندھوں پر بیٹھا کر گھر تک پہنچا ۔ محمد آصف پہلوان کو شیر پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے پرسیاسی وسماجی  شخصیات خان غلام یسین خان عباسی، ملک سبحان جوئیہ، رئیس محمد احسن پرہار، نعیم اختر گرواں ،غلام حسن ہاشمی، منور عزیز خان، الطاف حسین تھیم، محمد اصغر خان، عبدالمجید فریدی،راو حاجی محمدفریاد، جام محمد اعظم تھہیم، خان امین اسلام ،   الحاج مبشر اقبال لون استادانوالہ، الحاج ظفر اقبال لون استادانوالہ، حمزہ سعید مکی الکشمیری استادانوالہ، زاہد لون استادانوالہ، اسرار احمد بٹ استادانوالہ، توقیر ظفر لون استادانوالہ، طلحہ’ لون استادانوالہ جانشین عنایت پہلوان استادانوالہ ستارہ ہند، فخر ہند مرحوم سیالکوٹی ودیگر مبارک باد پیش کی اور کمشنر و ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رستم بہاولپور محمد آصف پہلوان کو شیر پاکستان کا ٹائیٹل جیتنےپر اس کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب  کا انعقاد کیا جائے اور بہترین کارکردگی ایوارڈ سے نوازا جائے

مزید پڑھیں