Advertisements

‪ رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام صحافیوں کے خلاف جرائم کی سزا سے استشنی کے خاتمے کا عالمی دن تقریب آج صبح مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی

PECA ACT
Advertisements

روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں  پیکا ایکٹ میں ترامیم کا اردو زبان میں مسودہ اور یونیسکو کا ڈیجیٹل مواد بھی تقسیم کیا جائے گا،صدارت صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کریں گے

  مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی  سیمینار کے اختتام پر سیمینار میں  شریک مختلف پریس کلبز  کے صدور اور صحافیوں کو شرکت کے سرٹیفکیٹ اور یونیسکو کی سی ڈیز  دیں گے

Advertisements

احمد پور شر قیہ( سٹاف رپورٹر )رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے صحافیوں کے خلاف جرائم سے سزا سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن کی تقریب آج صبح 11 بجے مقامی ہوٹل میں ہوگی اس موقع پر منعقدہ سیمینار کی صدارت صدر آر ایم پی احسان احمد سحر کریں گے-

اس امر کا اعلان ڈپٹی ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ حمید اللہ  عزیز  کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز  میں کیا گیا ہے- پریس ریلیز  کے مطابق سیمینار میں مختلف پریس کلبوں کے صدور  سینیئر صحافی اور ماہرین تعلیم خطاب کریں گے سیمینار میں آ ر ایم این پی ۔کی سالانہ پریس فریڈم رپورٹ  پیش کی جائے گی جبکہ شرکاء میں پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کا  اردو زبان میں مسودہ بھی تقسیم کیا جائے گا – سیمینار کے  مہمان خصوصی صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی شرکاء میں یونیسکو کا ڈیجیٹل مواد اور شرکت کے سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے