رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی اوچ شریف میں مقامی صحافت کو مضبوط بنانے کے لیے تربیتی ورکشاپ
ماسٹر ٹرینر معروف ماہر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا، سابق چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز و ڈائریکٹر کمیونٹی براڈکاسٹنگ، اسلامیہ یونیورسٹی تھے
رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر اور بانی جے اے پی احسان احمد سحر نے شرکاء مرد و خواتین صحافیوں میں اسناد تقسیم کیں

اوچشریف: احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پور شرقیہ کے عہدے داران دائیں سے بائیں شبیر احمد قریشی، محمد یوسف غنی قریشی، حمید اللہ خان عزیز ،احمد علی چوہدری،اعجاز احمد خان اور ملک راشد محمود چنٹر کا تربیتی ورکشاپ میں اسناد وصول کرنے کے بعد صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر کے ہمراہ گروپ فوٹو
اوچ شریف (پ۔ر ) رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے جرنلسٹ الائنس پاکستان – رورل و ٹاؤن پریس کلبز جنوبی پنجاب کے اراکین کے لیے اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب رجسٹرڈ کی میز بانی میں العباس میرج ہال میں "مقامی صحافت کو مضبوط بنانا: مہارت، اخلاقیات اور ٹیکنالوجی” کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جرنلسٹس الائنس پاکستان – کے الحاق شدہ رورل و ٹاؤن پریس کلبز کے عہدیداران اور اراکین نے شرکت کی۔

اوچشریف: روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے آفس انچارج اور اے یو جے ورکرز کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن ملک محمد سجاد ٹریننگ ورکشاپ کے اختتام پر صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر سے اپنا سرٹیفکیٹ وصول کرتے ہوئے
ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینر معروف ابلاغِ عامہ کی تعلیم و عملی تربیت کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا، سابق چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز و ڈائریکٹر کمیونٹی براڈکاسٹنگ، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور تھے۔ ڈاکٹر شہزاد رانا نے شرکاء کو ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ، خبر کے بنیادی اصولوں اور موبائل جرنلزم کے جدید تقاضوں پر عملی تربیت دی۔ تکنیکی سیشن عبدالصمد، سینئر نان لینئر ایڈیٹر، آئی یو بی نے لیا اور پوسٹ پروڈکشن و جدید ایڈیٹنگ پر پریکٹیکل ایکسر سائز کروائی آخر میں رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر اور بانی جے اے پی احسان احمد سحر نے شرکاء مرد و خواتین صحافیوں میں اسناد تقسیم شرکت کیں ـ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینیئر نائب صدر مخدوم سید ناصر حسین بخآری کی تحریک پر علاقہ کی سیاسی، سماجی ،علمی و ادبی شخصیات نے صحافت کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے پر احسان احمد سحر کو "سر” کے خطاب سے نوازنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی

