Advertisements

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ ٹریننگ پروگرام کے لیے شیڈول جاری

Rural Media Network Pakistan Announces Schedule for Two-Day Training Programme
Advertisements

احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز اور احمد پور میڈیا کلب رجسٹرڈ کے اراکین کیلئے 20 اور 21 نومبر کوالگ الگ ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد ہو گا نذیر خالد تربیت دیں گے بہاول پور پہنچ گئے

بہاول پور( پریس ریلیز) رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور جرنلسٹس الائنس پاکستان کے اشتراک سے احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز احمد پورشرقیہ اور احمد پور میڈیا کلب رجسٹرڈ احمد پور شرقیہ کے اراکین کے لیے الگ الگ دو تربیتی ورکشاپس کا آغاز کل صبح 20 نومبر بروز جمعۃ المبارک کو پنجاب کالج سے ہوگا – تفصیلات کے مطابق رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام پہلی ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ 20 نومبر کو صبح 10 بجے پنجاب کالج میں منعقد ہوگی جس سے جرنلسٹس الائنس پاکستان کے کنسلٹنٹ اور سابق سینیئر ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ حکومت پنجاب جناب نذیر خالد اے یو جے ورکرز کے اراکین کو تربیت دیں گے اس امر کا اعلان احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے فوکل پرسن حمیداللہ خان عزیز کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کیا گیا ہے ان کے مطابق اس تربیتی ورکشاپ میں صرف احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے اراکین کو مدعو کیا گیا ہے تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء صحافیوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے جبکہ جرنلسٹس الائنس پاکستان کی جانب سے جناب نذیر خالد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی جائے گی

Advertisements

دریں اثنا ء احمد پور میڈیا کلب احمد پور شرقیہ رجسٹرڈ کے صدر خادم حسین سومرو اور چیف ارگنائزر راشد عزیز ہاشمی کے مطابق ر ورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور جر نلسٹس الائنس پاکستان کے اشتراک سے احمد پور میڈیا کلب رجسٹرڈ احمد پور شرقیہ کے اراکین کے لیے ایک روزہ جرنلزم ٹریننگ ورکشاپ وسیب اٹک ہوٹل میں 21 نومبر بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے ہوگی تربیتی ورکشاپ میں احمد پور شرقیہ میڈیا کلب رجسٹرڈ احمد پور شرقیہ کے اراکین کو باضابطہ دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں – جرنلسٹس الائنس پاکستان کے کنسلٹنٹ اور سابق سینیئر ڈائریکٹر محکمہ انفارمیشن حکومت پنجاب جناب نذیر خالد صحافتی تربیتی ورکشاپ میں لیکچر دیں گے اور عملی مشق بھی کرائیں گے – ٹریننگ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے-

مزید براں رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے پریس ریلیز کے مطابق جناب نذیر خالد لاہور سے رضاکارانہ بنیاد پر دو تربیتی ورکشاپس میں بطور ریسورس پرسن خدمات انجام دینے لیے آج دوپہر بہاول پور پہنچ گئے