Advertisements

اوچ شریف کاواحد سرکاری مرکز صحت ’مریم نواز ہیلتھ کلینک‘ میں تبدیل

Uchsharif
Advertisements

پرائیویٹ ڈاکٹروں کو ٹھیکے پر دے دیا گیا، مستقل طبی و غیر طبی عملے کے جلد تبادلے اور غیر مستقل ملازمین کو فارغ کیے جانے کی تیاریاں

اوچ شریف (کرائم رپورٹر)اپنے قیام کے 65سال بعد اوچ شریف کاواحد سرکاری مرکز صحت ’مریم نواز ہیلتھ کلینک‘ میں تبدیل،پرائیویٹ ڈاکٹروں کو ٹھیکے پر دے دیا گیا،مستقل طبی و غیر طبی عملے کے جلد تبادلے اور غیر مستقل ملازمین کو فارغ کیے جانے کی تیاریاں

Advertisements

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف سمیت 45سے زائد مواضعات کو طبی سہولیات فراہم کرنے والے رورل ہیلتھ سنٹر کو ’مریم نواز ہیلتھ کلینک‘ میں تبدیل کر کے آؤٹ سروس کر دیا گیا، 19 مئی 1960ء میں قائم ہونے والے رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کی عمارت کا سنگ بنیاد فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کی فوجی حکومت کے وفاقی وزیر صحت و سماجی بہبود لیفٹیننٹ جنرل خان واجد علی خان برکی (سی بی ای) نے رکھا تھا جبکہ مذکورہ ہسپتال کے قیام کے لئے 6 ایکڑ سے زائد قیمتی اراضی اس دور میں میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے پہلے منتخب چیئرمین مخدوم سید حامد محمد شمس الدین گیلانی نے عطیہ کے طور پر حکومت کو دی تھی،

محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی طرف سے فیز1میں آؤٹ سورس کیے جانے والے مراکز صحت کی میرٹ لسٹ میں رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف چوتھے نمبر پر ہے، شاہد حفیظ اورفیصل شیر نامی پرائیویٹ ڈاکٹرز پر مشتمل نئی انتظامیہ رورل ہیلتھ سنٹر کا کنٹرول لے کر جلد کام شروع کر دے گی، آؤٹ سورس کیے جانے کے بعد ہسپتال کے مستقل طبی و غیر طبی عملے کے جلد تبادلے اور غیر مستقل ملازمین کو فارغ کیے جانے کے لیے فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں۔