Advertisements

مبارک پور کے نواحی علاقے بستی کھوراں میں خاتون رقیہ بی بی گھر میں سوتے وقت قتل

Ill-fated rural female Ruqiya bibi murdered in basti khoran near mubarakpur
Advertisements

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا قتل کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔

مبارک پور (نامہ نگار)مبارک پور کے   نواحی علاقے بستی کھوراں میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں 38 سالہ خاتون رقیہ بی بی کو اس کے گھر میں سوتے وقت نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔  تھانہ نوشہرہ جدید پولیس  واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدیق احمد ڈھڈی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش جاری ہے، تاہم قتل کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔  اہل علاقہ نے خاتون کے قتل پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے کے بعد موضع گرواں اور گردونواح میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Advertisements