Advertisements

حکمران طبقہ زمینی حقائق سے لاعلم عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا عارف عزیز شیخ

Ruling Elite Unaware of Ground Realities as Public Faces Inflation, Unemployment and Lack of Basic Services: Arif Aziz Sheikh
Advertisements

علاقائی سطح پر صحت، تعلیم، اور صاف پانی جیسے بنیادی مسائل جوں کے توں ہیں، مگر نمائشی اقدامات کیے جا رہے ہیں سابق ایم این اے


چنی گوٹھ (نامہ نگار)سابق رکن قومی اسمبلی عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ عوام اس وقت شدید مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ حکمران طبقہ زمینی حقائق سے مکمل طور پر لاعلم نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں۔عارف عزیز شیخ کا کہنا تھا کہ علاقائی سطح پر صحت، تعلیم، اور صاف پانی جیسے بنیادی مسائل جوں کے توں ہیں، مگر ان کی طرف توجہ دینے کے بجائے نمائشی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Advertisements

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور ترقیاتی فنڈز کو شفاف طریقے سے استعمال میں لایا جائے۔سابق ایم این اے نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کی آواز بنتے رہے ہیں اور آئندہ بھی عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لیے متحد ہوں اور ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے درست فیصلے کریں۔