پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Advertisements
بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کے ہاتھوں پریشان عوام پر حکومت نے پٹرول بم گرادیا
اسلام آباد: بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے کے ہاتھوں پریشان عوام پر حکومت نے پٹرول بم گرادیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.99 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9.99روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پٹرول کی قیمت بڑھ کر 275 روپے 60 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 18 پیسے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر ڈیزل 283 روپے 63 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق شب 12 بجے سے ہوگیا ہے ، یہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک لاگو رہیں گی۔
Advertisements