Advertisements

طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک ارب روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروائے حسن عسکری شیخ

Provincial Parliamentary SecretaryHassan Askari Sheikh
Advertisements

ڈیڑھ سو کے قریب نئی بستیوں میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے رئیس بگڑی برادری کی طرف سے منعقدہ اجتماع سےصوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا خطاب
چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ ہم سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک ارب روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروائے ہیں اور تقریباً ڈیڑھ سو کے قریب نئی بستیوں میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کلاب کے موضع سوجھلا ٹانوری میں رئیس بگڑی برادری کی طرف سے منعقدہ اجتماع سے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق اور مہر ظفر محمود کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کیا ، جو کہ مخالف سیاسی گروپ چھوڑ کر ان کے گروپ میں شامل ہوئے تھے ،

ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ آئندہ ماہ مزید ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا ، انہوں نے کہا کہ کوئی بستی ایسی نہیں رہے گی جہاں پر ہم سڑک سمیت دیگر سہولیات مہیا نہ کریں ، انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ حلقہ کی باشعور عوام ہمارے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر جوک در جوک ہمارے گروپ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہو موضع میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جائیں گے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ہمارے گروپ کا مشن عوام کی خدمت ہے اور میں عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آیا تھا ، انہوں نے کہا کہ یونین کونسل راجڑہو میری گھر کی یونین کونسل ہے اس میں بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز آئندہ ماہ شروع ہو جائے گا ۔موضع سوجھلا ٹانوری کی رئیس بگڑی برادری نے سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ گروپ میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کر لی ،

Advertisements

قبل ازیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ ،  یونین کونسل کلاب کے موضع سوجھلا ٹانوری کی رئیس بگڑی برادری کی دعوت پر موضع سوجھلا ٹانوری گئے جہاں پر سینکڑوں افراد نے ان کو خوش آمدید کہا اور رئیس ارشاد ، رئیس بشیر احمد ، رئیس امیر بخش ، رئیس غلام حیدر ، رئیس غلام شبیر ، رئیس محمد اکرم ، رئیس اکمل ، رئیس غلام اسحاق ، جام الہی بخش ، خان محمد رفیق ، رئیس اکرم منظور ، رئیس اسلم ، رئیس صدیق ، رئیس حنیف ، رئیس مشتاق اور رئیس سبحان نے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت سعود مجید گروپ چھوڑ کر چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ، اس موقع پر ، رئیس محمد عمران ،جام صدیق احمد نمبردار ، جام سیف اللہ ، جام اسلم ، قاضی محمد عارف ، حاجی احمد ملہی ، استاد منیر ، جام محمد ظفر ، ملک اختر ، استاد محمد رمضان ، جام ذوالفقار جھبیل ، جام ظفر ٹانوری ، جام غلام فرید ، جام معشوق علی ، راؤ رضوان علی ، چوہدری عبد الغفار ، رانا ساجد غفار ، چوہدری عمر سعید سمیت دیگر عمائدین علاقہ موجود تھے ۔