Advertisements

طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حلقہ کی پانچ یونین کونسلوں میں 70 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہےحسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh MPA-248
Advertisements

چنی گوٹھ شہر میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے نکاسی آب کی نالیاں ، سولنگ ، ٹف ٹائل کا فنڈز جاری ہو چکا ہے اور کام کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب کا مہر محمد صدیق، اور جام محمد اسلم نہایا کے ہمراہ چنی گوٹھ شہر کی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس سے بطور سربراہ خطاب

Advertisements

چنی گوٹھ (محمد عبداللہ شاہد سے) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ  سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حلقہ کی پانچ یونین کونسلوں میں 70 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے ، اس میں کسی قسم کی کوئی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق، سابق چیئرمین یوسی جام محمد اسلم نہایا کے ہمراہ چنی گوٹھ شہر کی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس سے بطور سربراہ خطاب کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے ترقیاتی کمیٹی کے تمام ممبران کا شیخ فارمز پر آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چنی گوٹھ شہر میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے نکاسی آب کی نالیاں ، سولنگ ، ٹف ٹائل کا فنڈز جاری ہو چکا ہے اور کام کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے اب آپ کی زمہ داری ہے مذکورہ فنڈز کو کیسے استعمال کرنا ہے اس میں آپ کی مشاورت کی ہمیں ہر وقت ضرورت ہو گی ترقیاتی فنڈز بلا تفریق استعمال کیا جائے گا ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے کمیٹی کا کام ہو گا کہ وہ وقتاً فوقتاً ٹھیکدار کی نگرانی کریں اور تمام کام کمیٹی کی مشاورت سے کئے جائیں ،

ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ شہر میں ہماری تین بڑی ترجیحات ہیں ان میں گرلز ڈگری کالج کی تعمیر ، غلہ منڈی اور سبزی منڈی کا قیام اور شہر کے ترقیاتی کام ، انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی اور سبزی منڈی کی تعمیر اور ترقیاتی کام رواں بجٹ میں مکمل ہو جائیں گے جبکہ گرلز ڈگری کالج کی فائل بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ٹیبل پر پڑی ہوئی ہے اس کی بھی جلد منظوری لے لی جائے گی ۔ قبل ازیں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب حسن عسکری شیخ نے شاہی روڈ تا بستی کمہاراں بستی خالد گجر کی تعمیر کا بھی معائنہ کیا اور ٹھیکدار کو ہدایت کی سڑک کی تعمیر میں کسی قسم کی برداشت نہیں کی جائے گی ، وہاں پر چوہدری محمد منشاء گجر ، چوہدری منیر گجر ، محمد شفیق لکھویرا اور دیگر عمائدین علاقہ نے بھی ان سے ملاقات کی ۔

ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں سابق نائب ناظم یوسی چنی گوٹھ راؤ خالد محمود ، سردار طارق خان عباسی ، صابر حسین زرگر ، سیٹھ علی نواز زرگر ، ملک مبین رڈ ، عبد الحفیظ فہیم ، حاجی محمد عارف ریحان ، حافظ عبد المجید منتظری ، ملک صفدر علی ، افضل پنوار ، راؤ رضوان علی ، چوہدری عمر سعید ، راؤ محمد مبین ، ملک محمد ادریس سابق کونسلر ، سردار سجاد خان عباسی نمبردار ، ملک ساجد علی ، ظفر حسین زرگر ، سعید احمد بوہڑ ، محمد یوسف بوہڑ ، سلیم اللّٰہ پنوار ، حاجی امین مغل اور دیگر بھی موجود تھے ۔