Contact Us

اوچ شریف کے مزارات کی تزئین و آرائش، فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور آثار قدیمہ کی بحالی کا منصوبہ، والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت 63 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے فنڈز کی منظوری

Rs 630 million sanctioned under Walled City Project for the renovation of shrines and installation of water filtration plants at historical town Uchsharif

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے درگاہ حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری، درگاہ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت، درگاہ محبوب سبحانی، درگاہ بدرالدین باکھری، درگاہ فضل الدین لاڈلہ اور درگاہ حضرت راجن قتال کی تزئین و آرائش، جامع مساجد کی تعمیر، زائرین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے درگاہوں پر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، نئے واش رومز کی تعمیر، آثار قدیمہ کی بحالی اور تاریخی مقامات و مزارات تک آسان رسائی کے لیے شاہرات کے منصوبوں کے لیے والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت 63 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں کنٹریکٹر یوسف علوی


اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچ شریف کے مزارات کی تزئین و آرائش، فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور آثار قدیمہ کی بحالی کا منصوبہ، والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت 63 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے فنڈز کی منظوری، تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر اوچ شریف میں صوفیاء کرام کے مزارات کی تزئین و آرائش، سڑکوں کی تعمیر، فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور آثار قدیمہ کی بحالی کے ایک جامع ترقیاتی منصوبے کے تحت حکومت پنجاب نے 63 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری ڈے دی ہے۔ منصوبے کے کنٹریکٹر یوسف علوی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے درگاہ حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری، درگاہ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت، درگاہ محبوب سبحانی، درگاہ بدرالدین باکھری، درگاہ فضل الدین لاڈلہ اور درگاہ حضرت راجن قتال کی تزئین و آرائش، جامع مساجد کی تعمیر، زائرین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے درگاہوں پر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، نئے واش رومز کی تعمیر، آثار قدیمہ کی بحالی اور تاریخی مقامات و مزارات تک آسان رسائی کے لیے شاہرات کے منصوبوں کے لیے والڈ سٹی پراجیکٹ کے تحت 63 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ یوسف علوی نے کہا کہ سیکرٹری اوقاف پنجاب اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے اوچ شریف کی سائٹس کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ماہ اوچ شریف کا بھی دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے آثار قدیمہ اور مزارات کی اصل حالت میں بحالی کے ساتھ ساتھ زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں