Contact Us

صوبائی حلقہ پی پی 248 میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ جات کا آغاز کیا جا رہا ہے حسن عسکری شیخ

Rs 600 million development schemes in PP-248 kicked off soon,MPA Hassan Askari Sheikh

پختہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے رواں ماہ ٹینڈر جاری ہو جائیں گے اور ماہ ستمبر میں کام شروع کر دیا جائے گا

تیس کروڑ کروڑ روپے کے فنڈز ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کے اور تیس کروڑ روپے کے فنڈز صوبائی حکومت نے مجھے جاری کئے ہیںممبر صوبائی اسمبلی کی سماجی کارکن جام اعجاز گھوٹیہ کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 248 میں پختہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے رواں ماہ ٹینڈر جاری ہو جائیں گے اور ماہ ستمبر میں کام شروع کر دیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ موضع راجڑہو کی بستی گھوٹیہ میں سماجی کارکن جام اعجاز گھوٹیہ کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پورے صوبائی حلقہ میں 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبہ جات کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں سے 30 کروڑ روپے کے سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کے اور تیس کروڑ روپے کے فنڈز صوبائی حکومت نے مجھے جاری کئے ہیں ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے عوامی مطالبہ پر بستی گھوٹیہ میں ایک کلومیٹر میٹل روڈ کی بھی فوری طور پر تعمیر کا اعلان کیا ، ایم پی اے نے کہا کہ میٹل روڈز کے علاوہ ٹف ٹائل ، سولنگ سڑکوں ، پلیوں، پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبہ جات بھی شامل ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی جانب سے نئی بستیوں میں بجلی کی فراہمی ، چنی گوٹھ شہر اور ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں تمام بجلی کے کھمبے ، ٹرانسفارمر اور تاریں بھی تبدیل کر دیں جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کی کھمبوں اور ٹرانسفامرز کی کمی ہے ان کو بھی پورا کیا جائے گا ، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے بتایا کہ ہم تمام پختہ سڑکیں پنجاب ہائی وے سے بنوا رہے ہیں اور تمام سڑکوں کے ساتھ درخت بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تھانہ روڈ ، پوسٹ آفس روڈ اور بستی گھوٹیہ روڈ کی تعمیر کا افتتاح سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ خود کریں گے ۔اس موقع پر جام محمد حسن گھوٹیہ ، جام محمد اعظم گھوٹیہ ، جام محمد اجمل گھوٹیہ ، جام جمیل گھوٹیہ ، جام ارشاد گھوٹیہ ، جام بلال گھوٹیہ اور دیگر اہلیان علاقہ موجود تھے ۔

مزید پڑھیں