Advertisements

نئی چار یونین کونسلوں کیلئے 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرائے طارق بشیر چیمہ

Tariq Bashir Cheema MNA
Advertisements

میرے منصوبے حسن عسکری شیخ کی قیادت میں جاری ہیں 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے


سابق وفاقی وزیر و ایم این اے کی صدر انجمن تحریک آرائیاں چنی گوٹھ محمد احسان چوہدری کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے گفتگو

Advertisements


چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میرا فوکس حلقہ میں شامل ہونے والی نئی چار یونین کونسلوں پر ہے ، میں نے ان یونین کونسلوں کیلئےتقریباً 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرائے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر انجمن تحریک آرائیاں چنی گوٹھ محمد احسان چوہدری کی دعوت پر ان رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ تقریباً پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے یونین کونسل چنی گوٹھ ، مہند ، کلاب ، راجڑہو اور خرم پور میں پختہ سڑکیں ، ٹف ٹائل ، سولنگ ، پلوں کی تعمیر سمیت بجلی کے منصوبے شامل ہیں

چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میں عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرتا میں جو وعدہ کروں تو اس کو ہر صورت میں پورا کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ میرے منصوبے جو ایم پی اے حسن عسکری شیخ کی قیادت میں جاری ہیں ان میں 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پانچ سال پورے مل گئے تو آپ کے علاقے کی تمام محرومیوں کا خاتمہ کر دیں گے ، عمائدین علاقہ نے چوہدری طارق بشیر چیمہ کو انفرادی کام بھی بتائے جو انہوں نے فوراً حل کرا دئیے ، اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، سابق چیئرمین یوسی چوہدری محمد علی ، سابق کونسلر چوہدری اکرام الحق ، سابق کونسلر سردار شریف خان لبانہ ، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل کلاب عبد الرشید پنوار ، چوہدری اعظم علی پٹواری ،مقامی بزنس مین عبد الغفار چوہدری ، چوہدری محمد طفیل ، سابق کونسلر حاجی محمد ارشد ، چوہدری رحمت پنوں ، ڈاکٹر محمد ارشد ، ڈاکٹر عبدالغغور ، جام دلدار لاڑ ، چوہدری محمد حسن ، چوہدری محمد عمران سمیت دیگر موجود تھے ۔