اوچ شریف کے عالمی شہرت یافتہ تاریخی مقبروں اور مزارات کی تزئین و آرائش اور مرمت کے لیے 31ملین سے زائد فنڈز کی منظوری
مذہبی سیاحت کے فروغ اور عالمی ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے محکمہ آثار قدیمہ متحرک،ابتدائی طور پرحضرت بی بی جیوندی ؒ کے تاریخی مقبرے کی بحالی و مرمت کے لئے ایک کروڑ، مقبرہ حضرت ابوحنیفہ ؒ کے لئے 62 لاکھ 82 ہزار روپے جبکہ حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری اور حضرت سید غوث بندگی کے مزارات کے لیے مجموعی طور پرڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) مذہبی سیاحت کے فروغ اور عالمی ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کے لیے محکمہ آثار قدیمہ متحرک، اوچ شریف کے عالمی شہرت یافتہ تاریخی مقبروں اور مزارات کی تزئین و آرائش اور مرمت کے لیے 31ملین سے زائد فنڈز کی منظوری، تفصیلات کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ نے اوچ شریف میں عالمی شہرت یافتہ تاریخی مقبرہ بی بی جیوندی، مقبرہ حضرت ابوحنیفہ اور عظیم صوفی بزرگ، برصغیر میں سلسلہ سہروردیہ کے جدامجد حضرت سید جلال الدین سرخپوش بخاری اورسلسلہ قادریہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید غوث بندگی کے مزارات کی تعمیر و آرائش اور قدیم دروازوں کی بحالی کے لیے 31ملین روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے-
ابتدائی طور پرحضرت بی بی جیوندی ؒ کے تاریخی مقبرے کی بحالی و مرمت کے لئے ایک کروڑ، مقبرہ حضرت ابوحنیفہ کے لئے 62 لاکھ 82 ہزار روپے جبکہ حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری اور حضرت سید غوث بندگی کے مزارات کے لیے مجموعی طور پرڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔