چنی گوٹھ ، کلاب ، مہند ، راجڑہو یونین کونسلوں کے لیے 20 کروڑ روپے مالیت کے منصوبہ جات منظور طارق بشیر چیمہ,حسن عسکری شیخ

Rs 200 million development projects sanctioned for PP-248,Tariq bashir cheema,Hassan Askari Sheikh

پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ٹینڈر بھی جاری کر دیئے ان میں تعمیر کارپٹ روڈ عیدگاہ، تھانہ روڈ تا نیشنل ہائی وے ، تعمیر کارپٹ روڈ پیپل والا چوک ، ڈاک خانہ روڈ تا چنی گوٹھ چکر ، کنسٹرکشن آف سیوریج ، ٹف ٹائل چنی گوٹھ سٹی اور چنی گوٹھ سٹیشن ، تعمیر کارپٹ روڈ سلطان واہ نہر پل تا کنڈی پرہار ، تعمیر کارپٹ روڈ فیض واہ نہر ٹیل تا سلطان واہ نہر ٹیل موضع سوجھلہ ٹانوری ، تعمیر روڈ لال کوٹھی ، موضع حاصل لاڑ تا اڈہ مہند ، تعمیر کارپٹ روڈ لیاقت پور روڈ امیر نائچ تا مہند شریف سمیت دیگر رابطہ سڑکیں شامل ہیں

  ایک درجن سے زائد بجلی کے منصوبہ جات بھی   منظور ہو گئے, چنی گوٹھ آر ایچ سی کو بھی ماڈل ہسپتال کی لسٹ میں شامل کرا دیا گیا ہے,   یہ  ضلع بہاولپور کا  واحد ہسپتال ہے جو کہ اس لسٹ میں شامل ہے جس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے برابر کی تمام سہولیات میسر ہوں گی , سابق وفاقی وزیر و ایم این اے  اور ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 کی مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو 


چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ ، ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ چنی گوٹھ ، کلاب ، مہند ، راجڑہو یونین کونسلوں میں تقریباً 20 کروڑ روپے مالیت کے منصوبہ جات منظور ہو گئے ہیں جن کے باقاعدہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ٹینڈر بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی نے جن منصوبہ جات کے ٹینڈرز جاری کئے ہیں ان میں تعمیر کارپٹ روڈ عیدگاہ، تھانہ روڈ تا نیشنل ہائی وے ، تعمیر کارپٹ روڈ پیپل والا چوک ، ڈاک خانہ روڈ تا چنی گوٹھ چکر ، کنسٹرکشن آف سیوریج ، ٹف ٹائل چنی گوٹھ سٹی اور چنی گوٹھ سٹیشن ، تعمیر کارپٹ روڈ سلطان واہ نہر پل تا کنڈی پرہار ، تعمیر کارپٹ روڈ فیض واہ نہر ٹیل تا سلطان واہ نہر ٹیل موضع سوجھلہ ٹانوری ، تعمیر روڈ لال کوٹھی ، موضع حاصل لاڑ تا اڈہ مہند ، تعمیر کارپٹ روڈ لیاقت پور روڈ امیر نائچ تا مہند شریف سمیت دیگر رابطہ سڑکیں شامل ہیں ، انہوں نے مزید بتایا کہ ایک درجن سے زائد بجلی کے منصوبہ جات بھی شامل ہیں جن میں ایل ٹی پرپوزل اور نئی بستیوں میں بجلی کی تنصیب کے منصوبہ جات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چنی گوٹھ آر ایچ سی کو بھی ماڈل ہسپتال کی لسٹ میں شامل کرا دیا گیا ہے اور ضلع بہاولپور کا یہ واحد ہسپتال ہے جو کہ اس لسٹ میں شامل ہے جس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے برابر کی تمام سہولیات میسر ہوں گی ۔

مزید پڑھیں