Advertisements

طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حلقہ میں دو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے حسن عسکری شیخ

MPA Hassan Askari Sheikh
Advertisements

ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی جام محمد علی لاڑ ، ملک غلام قادر گھلو اورملک محمد ایوب نائچ سے گفتگو


چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و موجودہ ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں حلقہ میں دو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے گئے ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔

Advertisements

انہوں نے سابق ممبر ضلع کونسل بہاولپور جام محمد علی لاڑ ، سابق کونسلر ملک غلام قادر گھلو اور سماجی و سیاسی رہنما ملک محمد ایوب نائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صاف پینے کے پانی کے منصوبے، صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بہتری سمیت دیگر ترقیاتی اسکیموں پر عملی پیش رفت ہو رہی ہے۔حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی خود کی جا رہی ہے تاکہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تعاون سے ترقی کا یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا اور آنے والا وقت حلقہ کے عوام کے لیے خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا۔عمائدین علاقہ نے اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کی خصوصی دلچسپی سے علاقے میں ایک نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہوا ہے، جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں