پنجاب کے سالانہ بجٹ میں اقلیتوں کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اڈھائی ارب روپے مختص کر دیئے گئے صوبائی وزیر اقلیتی امور
عیسائی ہندو اور سکھ برادری کی عبادت گاہوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لیے 35 کروڑ روپے کی الگ گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے وزیراعلی مریم نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ ماہ جولائی میں اقلیتی برادری کے لیے مخصوص فنڈز جاری کر دیے جائیں گے
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے 2013 میں کر تار پور راہداری کھولنے کا منصوبہ بنایا تھا وزیراعلی مریم نواز شریف نے اسمبلی کے فلور پر کہا کہ اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں انہوں نے سرکاری طور پر بیساکھی کا میلہ منایا اور ازخود درانتی سے کاشت کی
حکیم طارق محمور چغتائی کی دعوت پر احمدپور شرقیہ آیا ہوں، لاہور میں ان کا تسبیح خانہ تمام مذہب اور مسالک کے ماننے والوں کو امن محبت بھائی چارے اور یگانگت کا پیغام دیتا ہے سرداررمیش سنگھ اروڑہ کی مدیر روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ احسان احمد سحر سے خصوصی گفتگو
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے سالانہ بجٹ 2024 -25 میں صوبہ بھر میں آباد اقلیتوں کے علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے اڑھائی ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ عیسائی ہندو اور سکھ برادری کی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور ان کی بحالی کے لیے 35 کروڑ روپے کی ایک الگ گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے اس امر کا اظہار انہوں نے شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی کی اقامت گاہ عبقری حویلی میں مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ ماہ جولائی میں میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مطلوبہ فنڈز بلا تاخیر جاری کر دیے جائیں گے- صوبائی وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے 2013 میں کرتاارپور راہداری کا منصوبہ بنایا تھا مگر اس منصوبے کو بعد میں عملی جامہ پہنایا گیا- اس سلسلے میں انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی اظہار تشکر کیا -صوبائی وزیر نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت اگر سیکولر سٹیٹ ہونے کا دعویدار ہے تو اسے مسلمانوں عیسائیوں اور سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق دینا ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہندوتوا کے علمبردار ہیں اسلئے عام انتخابات میں وہ سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکے جو ان کے لیے واضح پیغام ہے کہ بھارت میں عوام کی اکثریت سیکولرزم کی حامی ہے – صوبائی وزیر اقلیتی امور نے بتایا کہ وہ اپنے دورے کے دوران بہاولپور شب مندر کا معائنہ کریں گے اور اس کی تعمیر کے لیے مطلوبہ فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے اس طرح وہ صادق آباد میں واقع مندر کا بھی وزٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں -انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولپور کی تمام تحصیلوں میں ہندو برادری کے تمام قبرستانوں کی چار دیواری تعمیرکرائی جائیں گی -انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حکیم طارق محمود چغتائی کی دعوت پر ان کی گاہ پر آئے ہیں جن کا لاہور میں تسبیح خانہ تمام مذاہب اور مسالک کے لوگوں کو امن پیار اور محبت کا پیغام دیتا ہے- صوبائی وزیر اقلیتی امور کے عبقری حویلی میں قیام کے دوران تحصیل احمد پور شرقیہ کی سرکردہ شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیں -ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے سردار ملک عام ریاروارن ، سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید ،تحصیل صدر بار ایسوسی ایشن دیوان عبدالرشید، سابق ناظم ملک محمد علیم ،ڈسٹرکٹ انکم ٹیکس افیسر لودھراں سید تنصیر الحسن ،مسلم لیگ ن کے رہنما میر عمر سعود،قاضی برہان فرید، سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک، صدر تحصیل پیپلز پارٹی جام یعقوب جھلن ،جواد خان،صفدر بھٹی اور صحافی شیخ عزیز الرحمن, محمد ناصر خان نیازی آصف بخاری بھی شامل تھے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی اپنے میزبان حکیم محمد طارق محمود چغتائی کے ساتھ ان کی اقامت گاہ پر لی گئی تصویر