اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے
وزارت خزانہ کے مطابق قیمتیں 31 دسمبر کی رات بارہ بجے تک نافذ العمل رہیں گی۔
پیٹرول کی قیمت 14 روپے کی کمی کے بعد 267.34 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 13.50روپے کی کمی سے 276.21 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 10.14 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 191.02 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت11.29روپے فی لیٹر کمی کے بعد 164.64 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے