Advertisements

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پرکچے کے خطرناک(ہائی ویلیو ٹارگٹ)ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر

Rs 10 million head money fixed for high value target of Kaccha RahimyarKhan dacoits
Advertisements

خطر ناک ڈاکو کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے انعام مقرر،دیگر ڈاکوؤں اور دہشت گرد کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے انعام مقرر

پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا:مریم نواز شریف

Advertisements


لاہور 23 اگست:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرکچے کے خطرناک (ہائی ویلیو ٹارگٹ)ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے- وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر خطر ناک ڈاکو کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے انعام مقرر کی گئی – وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشت گرد کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے انعام مقرر کی گئی-انہو ں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔
٭٭٭