Contact Us

آر پی او شیر اکبرکا امتحانی مرکز گورنمنٹ کینٹ ہائی سکول بہاولپور کا دورہ

RPO Sher Akbar Visits Examination Center

بہاولپور: آر پی او شیر اکبر نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور کی جانب سے جاری کردہ میٹرک کے اسپیشل امتحانی شیڈول  مورخہ11.12.2021تا 18.12.2021تک ہونے والے امتحانی مرکز گورنمنٹ کینٹ ہائی سکول بہاولپور کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔آر پی او نے امتحانی سنٹر میں موقع پر موجود ایگزامینر آفیسرسے گفتگو کی جس نے پولیس کے سیکورٹی کے انتظامات پر تسلی کا اظہار کیا۔آر پی او نے امتحانی مراکز کے چاروں اطراف سیکیورٹی حصار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مرکز میں داخل ہونے والے تمام افراد کی فزیکل چیکنگ اور سکینینگ لازمی کریں۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو اندر جانے کی اجازت بالکل نہ دی جائے۔ امتحانی مرکز کے گردونواح میں مشکوک افراد اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

مزید پڑھیں