آر پی او شیر اکبر کا دورہ ڈیراور، جیپ ریلی انتظامات کا جائزہ
بہاولپور آر پی او بہاولپور شیر اکبر نے ڈیراور کا دورہ کیا، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے استقبال لیا اور چولستان جیپ ریلی 2022 کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔
تفصیل کے مطابق آر پی او شیر اکبر نے ڈیراور کا دورہ کیا، ڈی پی او اور ڈی سی بہاولپور نے ‘دل وش’ اسٹیڈیم پہنچنے پر استقبال کیا، جہاں ڈائریکٹر TDCP نے ریلی کی ترتیب پر بریفنگ دی۔ وہاں سے بالمقابل قلعہ ڈیراور نئے تعمیر شدہ TDCP اگزیکٹو ریزورٹ پہنچے جہاں پر محکمہ ھائی ویز، بلڈنگز، سی ڈی اے، ٹریفک پولیس، انہار، جنگلات اور واپڈا نے اس پروگرام میں اپنی کاوشوں اور ذمہ داریوں بارے آگاہ کیا۔ ڈی پی او اور ڈی ٹی او نے ریلی کے ایام میں مفصل سیکورٹی اور ٹریفک پر بریف کیا۔
بعد ازاں آر پی او شیر اکبر نے ڈی پی او فیصل کامران کے ہمراہ قلعہ ڈیراور کا تفصیلی وزٹ کیا، جس کے بعد شاھی قبرستان عباسیہ پر فاتحہ کہی، اختتام دورہ پر قلعہ سے ملحقہ روضہ و قبور مبارکہ اصحاب رسولﷺ پر حاضری دی، فاتحہ پڑھی اور خطہ میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی۔
راؤ حسین فیروز
پی ایس او ٹو آر پی او
و ترجمان ریجنل پولیس،
بہاولپور