Advertisements

ضلع رحیم یارخان کے دو سابق ایس ایچ اوز محکمانہ انکوائریوں میں قصوروار ثابت ہونے پر نوکریوں سے فارغ

Terminated SHOs of RahimyarKhan Police
Advertisements

نوید نواز واہلہ کی طرف سے ایک صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیوں اور غلیظ گالیوں پر مبنی ٹیلی فونک آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی

 پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ممتاز چانگ نے  پولیس آفیسرز   نوید نواز واہلہ  اور سیف اللہ ملہی  کے خلاف کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، ڈاکووں سے رابطوں، سوشل میڈیا کے غیر قانونی استعمال، کروڑوں روپے کی جائدادیں بنانےاور جعلی پولیس مقابلوں بارے تحریک پیش کی تھی

Advertisements

لیاقت پور (نامہ نگار) ریجنل پولیس افیسر بہاولپور رائے بابر سعید نے ضلع رحیم یارخان کے دو سابق ایس ایچ اوز کو محکمانہ انکوائریوں میں قصوروار ثابت ہونے پر نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ممتاز چانگ نے دونوں پولیس آفیسرز کے خلاف کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، ڈاکووں سے رابطوں، سوشل میڈیا کے غیر قانونی استعمال، کروڑوں روپے کی جائدادیں بنانےاور جعلی پولیس مقابلوں بارے تحریک پیش کی تھی  نوید نواز واہلہ کی طرف سے ایک صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیوں اور غلیظ گالیوں پر مبنی ٹیلی فونک آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی

موصوف  تھانہ لیاقت پور سٹی میں بھی بطور ایس،ایچ او  تعینات رہے سیف اللہ ملہی کے خلاف ہائیکورٹ بہاولپور بنچ کی آبزرویشن کی روشنی اور دیگر الزامات پر بھی تحقیقات کی گئیں دونوں اہلکاروں نے انکوائری آفیسرز کی طرف سے جاری کردہ شوکاز نوٹسز کے جواب دینا بھی گوارہ نہیں کیئے تھے نوید نواز واہلہ کے خلاف انکوائری ڈی پی او مظفر گڑھ ڈاکٹر رضوان احمد جبکہ سیف اللہ ملہی کے خلاف ایس پی لیگل بہاولپور نے کی، دونوں گزشتہ چار ماہ سے معطل اور ضلع بدر تھے ذرائع کے مطابق نوید نواز واہلہ اور سیف اللہ ملہی کے خلاف متعدد مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کا پنڈورا بکس بھی کھلنے والا ہے دونں کی زیادہ تر تعیناتیاں کچے کے تھانوں میں رہیں