ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے78 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کی منظوری دے دی
آر پی او ڈی آئی جی رائے بابر سعید کی زیر صدارت محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس ,ممبران میں ڈی پی او بہاولپور ڈی پی او رحیم یار خان، ڈی پی او بہاولنگر شامل تھے
بہاولپور: آر پی او بہاولپور ڈی آئی جی رائے بابر سعید کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمیٹی کا انعقاد اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ ملک نجیب نے کروایا۔ جبکہ کمیٹی کے ممبران میں ڈی پی او بہاولپوراسد سرفراز خان، ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل، ڈی پی او بہاولنگرنصیب اللہ خان شامل تھے۔ اجلاس میں سنیارٹی اور قابلیت کی بنیاد پر ریجن بھر میں سے78 اسسٹنٹ سب انسپکٹر زکو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔
ترقی پانے والوں میں فقیر محمد، حبیب اللہ، غلام فرید،تنویر احمد،خادم حسین،ضیا ء اللہ،محمد شفیق،راشد حسین،محمد طیب،محمدارشاد،نیاز احمد،ہارون الرشید،محمد بشیر،محمد زمان،غازی محمد ارشد حسین،محمد ندیم عباس،عبدالنعیم،محمد ارشاد،محمد توحید،محمد اکمل،محمد اسماعیل،عبدالرحمن،محمد رمضان،محمد آصف ندیم،شاہد پرویز،محمد اکرم،سیف اللہ،محمد آصف شہزاد،محمد ندیم ہاشمی،محمد یسٰین،نوید اقبال،حفیظ احمد،سید اطہر حسین شاہ،عبدالشکور،خلیل الرحمن،خالد بشیر،محمد ریاض،عبدالحفیظ،افتخار احمد،نسیم اقبال،منور حسین،محمد یعقوب اظہر،محمد ارشد،محمد آصف،اکبر حسین،عبدالغفار،اعجاز احمد،شکیل احمد،محمداختر،اشتیاق احمد،عمران احمد،فہیم احمد رشید،رب نواز،محمد ذوالفقار،غلام حسین،ارشد علی،منورحسین،ممتاز حسین،محمد عاصم،محمد مظہر اقبال،ساجد محمود،محمد اسماعیل،محمد رزاق،عطا ء اللہ خان،خدا بخش،سید رسول،احمد علی،محمد شبیر،فدا حسین،سکندر شہزاد،غلام مصطفی،محمد علی،شہزاد اکبر،عارف محمود،محمد اشرف،اعجاز احمد،محمد سہیل اختر اور محمد اشفاق شامل ہیں۔ آر پی او نے ترقی پانے والوں کے لیے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔