آرپی او رائے بابر سعید نے 24ہیڈ کانسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹراور44اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی
آرپی او بہاولپور نے ترقی پانے والے پولیس آفیسرز کو ترقی کے بیج لگائ, اسپیشل برانچ کے اچھی کارکردگی کے مرتکب آفیسرز کو کیش ریوارڈ اور سرٹیفیکٹ دئیے
بہاولپور: آر پی او بہاولپوررائے بابر سعید کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں محکمانہ پروموشن بورڈکا اجلاس منعقد ہو ا جس میں ترقی کے معیار پر پورا اترنے والے پولیس آفیسرز کی سینیارٹی،قابلیت اورکارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقی دی گئی۔تفصیل کیمطابق ریجنل پولیس آفس میں آرپی او رائے بابر سعید کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا، پروموشن بورڈممبران میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس،ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان اور ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل شامل تھے۔ ریجن بھر سے44 اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکو سب انسپکٹر اور24 ہیڈکانسٹیبلان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی دے دی گئی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید نے ایس پی لیگل محمد خان کے ہمراہ ضلع بہاولپور میں تعینات پولیس آفیسرزکو اپنے دفتر میں ترقی کے بیج لگائے۔بعدازاں آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید نے ریجنل آفس اسپیشل برانچ کا وزٹ کیا،آر او اسپیشل برانچ ایس پی عابد وڑائچ نے اسپیشل برانچ کی کاکردگی،ٹاسک اور چیلنجز کے حوالے سے بریفنگ دی۔آخر میں آرپی او نے اچھی کارکردگی کے مرتکب آفیسرز کو کیش ریوارڈ اور سرٹیفیکٹ دئیے۔