مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے آفیسرز کا ان لینڈ سٹڈی ٹورپروگرام کے تحت ریجن بہاولپور کا مطالعاتی دورہ

RPO Rai Babar Saeed briefs visiting mid career management officers regarding police reforms and its activities


آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید نے شرکاء کورس کو بریفنگ دی۔پولیس کی جانب سے دی جانے والی سہولیات،اقدمات اور پولیس اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا

بہاولپور: مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس اسلام آباد کے آفیسرز نے آر پی او آفس بہاولپورکا دورہ کیا۔تفصیل کے مطابق  نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آبادکے زیراہتمام چلنے والے انتالیسویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس  کے آفیسرز نے ان لینڈ سٹڈی ٹور پروگرام کے تحت ریجنل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ریجنل پولیس آفیسربہاولپور رائے بابر سعیدنے ان آفیسرز کوپنجاب پولیس کی ورکنگ،پبلک سروس ڈلیوری، کرائم فائٹنگ اور فیلڈ فارمیشنزاور ریجن بہاولپور کے تینوں اضلاع کے سیکیورٹی انتظامات، کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریجن بہاولپور کے تھانوں کو جدید تر پر اپ گریڈکر دیا گیا ہے،تھانوں کے ایسے ماحول سے یقیناتھانہ کلچر میں نہ صرف تبدیلی آ رہی ہے بلکہ پولیس اور شہریوں کے مابین دوستانہ ماحول قائم ہو رہا ہے۔آر پی او نے میگا ایونٹ چولستان جیپ ریلی کے دوران پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات اور پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ اس کے علاوہ پولیس ویلفئیرپراجیکٹس،پولیس خدمت مراکز جو کہ شہریوں کو بہترین سروسز ڈلیوری فراہم کر رہے ہیں۔آر پی او نے آفیسرز کو بہاولپور کی تاریخ، ریجن بھرمیں کرائم ٹرینڈ، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں،پولیس ڈیپارٹمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور خصوصاً ضلع رحیمیارخان کے کچہ ایریا میں ہونے والے پولیس آپریشن اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔آر پی او نے زیر تربیت افسران سے خطاب کے دوران اور انکے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔آفیسرز نے ریجن میں پولیس کی کامیابیوں پر ریجنل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔آخر میں آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید اور  وفد سربراہ کے مابین یادگاری سوونیئرز کا تبادلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں