ریجنل پولیس آفیسر غازی محمدصلاح الدین کی بہاولنگر اور بہاولپور میں تعینات ہوئے نئے ایس پی انویسٹی گیشن اور متعدد ایس ڈی پی اوز سے ملاقات اور ہدایات
افسران اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کے سد باب کے لیے مؤثر اور نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائیں ریجنل پولیس آفیس بہاولپور کے احکامات
بہاولپور+ اوچشریف : ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے اپنے دفتر میں ریجن بہاولپور کے اضلاع بہاولپور اور بہاولنگر میں نئے تعینات ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشنز اور ریجن ہٰذا کے مختلف سرکلز کے ایس ڈی پی اوز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایس پی انوسٹی گیشن بہاولپور فرخ جاوید، ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر شوکت علی شیخ، ڈی ایس پی اظہر حسین، ایس ڈی پی او سرکل حاصل پور، ڈی ایس پی محمد ناصر غوری، ایس ڈی پی او صدر رحیم یار خان، ڈی ایس پی منور حسین، ایس ڈی پی او صدر بہاولنگر، ڈی ایس پی عابد جاوید، ایس ڈی پی او فورٹ عباس، اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اطہر نوید نے شرکت کی۔
آر پی او نے افسران کو کرائم کنٹرول، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، تفتیش کے معیار میں بہتری اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دیے۔ آر پی او غازی محمد صلاح الدین نے ہدایت کی کہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کے سدباب کے لیے مؤثر اور نتیجہ خیز حکمتِ عملی اپنائیں، پولیس کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی کریں اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین پولیسنگ کے لیے میرٹ، قانون کی بالادستی اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو ہر صورت ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

