Advertisements

ٹریفک سیفٹی، بچوں کے تحفظ اور کرسمس سکیورٹی پر فوکس,آر پی اوغازی محمد صلاح الدین کا تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز سے اجلاس

RPO Ghazi Muhammad Salahuddin Chairs Meeting with DPOs of All Three Districts; Focus on Traffic Safety, Child Protection, and Christmas Security
Advertisements

بہاولپور: ریجنل پولیس آفس میں آر پی او غازی محمد صلاح الدین (پی پی ایم) کی زیرِ صدارت تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی پی او بہاولپور محمد حسن اقبال نے آر پی او آفس کانفرنس روم سے شرکت کی، جبکہ ڈی پی او بہاولنگر حافظ کامران اصغر اور ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں امن و امان، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی تحفظ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آر پی او نے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا  اور ہدایات جاری کیں کہ اس مقصد کے لیے آگاہی کیمپس منعقد کیے جائیں، بالخصوص طلبہ کو آگاہی کے دوران ہیلمٹ پہننے کی ترغیب دی جائے۔اجلاس میں محفوظ روڈ، محفوظ انسانی جان کے ویژن کے تحت ٹریفک حادثات میں کمی اور پبلک سروس ڈلیوری کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔آر پی او بہاولپور نے بچوں کے اغواء کی روک تھام کے لیے سکولوں میں آگاہی لیکچرز دینے، ایسے کیسز میں پولیس کے فوری اور مؤثر ردِعمل اور بچوں کی جلد بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔اجلاس میں سکول اوقات کے دوران سکیورٹی انتظامات، سکولوں اور دیگر حساس مقامات پرسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات، کچی شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی، حساس چرچز میں فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، اور مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہو کر کیک کاٹنے اور امن و امان کا پیغام دینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Advertisements

آر پی او نے ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ وزٹس کریں اور سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔اجلاس میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی، حساس سکیورٹی مقامات پر پولیس فورس کی مؤثر موجودگی، اور عادی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی  پر بھی زور دیا گیا۔آخر میں آر پی او بہاولپور نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تمام افسران فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے عوامی خدمت کے اس مشن کو مزید مؤثر بنائیں۔